Friday, 15 October 2021

شام غم بیمار کے دل پر وہ بن آئی کہ بس

 شامِ غم بیمار کے دل پر وہ بن آئی کہ بس

ہر طرف تاریکیاں اور ایسی تنہائی کہ بس

دل کی بربادی کا افسانہ ابھی چھیڑا ہی تھا

انجمن میں ہر طرف سے اک صدا آئی کہ بس

ان کی آنکھوں میں جو اشک آئے تو یوں آئے کہ اف

ان کے ہونٹوں پر ہنسی آئی تو یوں آئی کہ بس

عمر بھر کے واسطے چپ ہو گیا بیمارِ غم

آپ نے کی بھی تو کی ایسی مسیحائی کہ بس

کیا کہیں راہی کہ اپنوں سے ہمیں کیا کیا ملا

وہ نوازش، وہ کرم، وہ عزت افزائی کہ بس


راہی شہابی

No comments:

Post a Comment