Friday, 15 October 2021

تختی دوات چھوڑ کے ٹھیلہ لگا لیا

 تختی دوات چھوڑ کے ٹھیلہ لگا لیا

بیٹے نے گھر چلانے کا بیڑہ اٹھا لیا

تنہائی مجھ کو مارنے والی تھی اور پھر

دل نے تمہاری یاد کا میلہ سجا لیا

پہلے تو اس کو دور سے میں دیکھتا رہا

پھر ایک روز چاند کو چھت پر بلا لیا

اس مہ جبیں کا ساتھ ملا بھی تو کیا ملا

یونہی پرائی آگ میں خود کو جلا لیا

اک روز روشنی کی ضرورت پڑی اسے

میں نے پھر اپنے ہاتھ پہ جگنو بٹھا لیا

مجھ کو نہیں پسند مگر کیا کروں منیر

دل جل اٹھا تو میں نے بھی سگریٹ جلا لیا


منیر انجم

No comments:

Post a Comment