Tuesday, 12 October 2021

وفا کے وعدے وہ سارے بھلا گیا چپ چاپ

 وفا کے وعدے وہ سارے بُھلا گیا چُپ چاپ

وہ میرے دل کی دیواریں ہلا گیا چپ چاپ

غمِ حیات کے تپتے ہوئے بیاباں میں

ہمیں وہ چھوڑ کے تنہا چلا گیا چپ چاپ

نہ جانے کون سا وہ بد نصیب لمحہ تھا

جو غم کی آگ میں مجھ کو جلا گیا چپ چاپ

میں جس کو چُھوتا ہوں عشرت وہ زخم دیتا ہے

وہ پھول ایسے چمن میں کھلا گیا چپ چاپ


عشرت گودھروی

No comments:

Post a Comment