Sunday, 17 October 2021

جنگ جتنی ہو سکے دشوار ہونی چاہئے

 جنگ جتنی ہو سکے دشوار ہونی چاہیۓ

جیت حاصل ہو تو لذت دار ہونی چاہیۓ

ایک عاشق کل سلامت شہر میں دیکھا گیا

یہ خبر تو سرخیٔ اخبار ہونی چاہیۓ

کہہ رہی ہے آجکل غزلیں کسی کے عشق میں

وہ کہ جو خود زینتِ اشعار ہونی چاہیۓ

عشق دونوں نے کیا تھا خودکشی بس میں کروں

وہ بھی مرنے کے لیے تیار ہونی چاہیۓ

دل کی نادانی ہی بس کافی نہیں ہے عشق میں

عقل بھی تھوڑی بہت بیمار ہونی چاہیۓ

پیار ہے تو ہاتھ اس کا تھام اپنے ہاتھ میں

جنگ ہے تو ہاتھ میں تلوار ہونی چاہیۓ


چراغ شرما

No comments:

Post a Comment