Sunday, 17 October 2021

کیا خبر تھی یہ دن بھی دیکھیں گے

 کیا خبر تھی یہ دن بھی دیکھیں گے

خون بوئیں گے، صبر کاٹیں گے

کس کو منصف کہیں، کسے قاتل

بچ رہے کل تلک تو سوچیں گے

میں اگر یوں ہی سر اٹھاتا رہا

لوگ اپنے ہی بت کو پوجیں گے

آپ اپنا بھی جائزہ لے لیں

ہم تو اپنی سزا کو پہنچیں گے

قوم، مذہب، زمین، رنگ، زباں

یوں ہی کب تک لکیریں کھینچیں گے 

کیا تمہیں بھی گمان تھا انجم

ہم خود اپنے بدن کو نوچیں‌ گے 


اشفاق انجم

No comments:

Post a Comment