Sunday, 17 October 2021

میں اس سگریٹ کا ٹکڑا ہوں

 میں اس سگریٹ کا ٹکڑا ہوں

جسے تم نے پیا تھا اپنی خوشی کے لیے

اور اب اپنے جوتے سے

مسل دینا چاہتے ہو

تاکہ اس کی چنگاری آگ نہ لگا دے

تمہارے لکڑی نما وجود کو

محفوظ رہنے کی تمہاری خواہش

تمہارے جذبات کو سن کر دیتی ہے

کسی دوسرے کی تڑپ

تم پر کوئی اثر نہیں کرتی

سگریٹ کے بچے ٹکڑے کو

آسانی سے پھینک سکتے ہو

مگر اس دھوئیں کا کیا کرو گے

جو تمہارے دل میں بھر گیا ہے


ایلزبتھ کورین مونا

No comments:

Post a Comment