Monday, 4 October 2021

الجھنوں کے ہیں بچھے جال چلے جاتے ہیں

 الجھنوں کے ہیں بچھے جال چلے جاتے ہیں

جیسی آتی ہے ہمیں چال چلے جاتے ہیں

دُکھ کو سنتے ہیں توجہ سے جو پہلے پہل

وہ بھی اُکتا کے بہر حال چلے جاتے ہیں

گاؤں آتے تھے فقط ہم سے ہی ملنے جو کبھی

اب بِنا پوچھے ہی احوال چلے جاتے ہیں

پل بھی صدیاں تھی جہاں آج وہیں تیزی سے

موت کی سمت مہ و سال چلے جاتے ہیں

عشق زندہ ہے تو بس دل میں بسائے رکھیۓ

یوں رِیا کاری سے اعمال چلے جاتے ہیں

یاد آتی ہے تو ویران سی دنیا میں کہِیں ہم

اوڑھ کر غم کی سِیہ شال چلے جاتے ہیں

یوں بھی اشعار میں کاشف ہے اثر تھوڑا بہت

بزم میں آنکھیں جو لیے لال چلے جاتے ہیں


کاشف رانا

No comments:

Post a Comment