Wednesday, 6 October 2021

جو چشم تر کو ہی کافی خیال کرتے ہیں

 جو چشمِ تر کو ہی کافی خیال کرتے ہیں

وہ عرضِ حال اضافی خیال کرتے ہیں

کوئی بھی کام جو ثابت نہیں محمدؐ سے

اسے وفا کے منافی خیال کرتے ہیں

یہ پیروی ہے کہ ہم بھوک رکھ کے کھاتے ہوئے

نبیﷺ کی بات کو شافی خیال کرتے ہیں

درِ حضورﷺ پہ مجھ سے یقین والے بہت

جو حاضری کو معافی خیال کرتے ہیں

ادائے توبہ سکھائی ہے مصطفیٰؐ نے ہمیں

ہم اس کو روح کی صافی خیال کرتے ہیں

گناہ گار بہت ہیں یہ امتی، لیکن

ندامتوں کو تلافی خیال کرتے ہیں

پرو رہی ہوں نبیؐ جی کی شان میں موتی

جو سادہ دل ہیں قوافی خیال کرتے ہیں

ہے احترام کہ وہ نام خواب میں ہو اگر

تو خود کو خواب میں حافی خیال کرتے ہیں


نورین طلعت عروبہ

No comments:

Post a Comment