Tuesday, 16 November 2021

ہائے غفلت سے تمہاری گئے مارے بچے

 ہائے غفلت سے تمہاری گئے مارے بچے 

لقمۂ موت بنے چاند سے پیارے بچے

سب کو ہوتے ہیں بہت جان سے پیارے بچے

اے خدا! شاد رہیں سارے کے سارے بچے

تم نے اپنا انہیں سمجھا ہی نہیں تھا، ورنہ

بھوک سے ایسے بِلکتے یہ تمہارے بچے

محفلِ رقص سجانے سے کہیں بہتر تھا

تم بچا لیتے اگر چاند، ستارے بچے

سر ندامت سے جھکا جاتا ہے سن کر احوال

مر گئے بھوک سے صحرا میں ہمارے بچے


سہیل احمد

No comments:

Post a Comment