Sunday, 20 March 2022

کسی کی تم دلآزاری نہ کرنا

کسی کی تم دلآزاری نہ کرنا

محبت میں اداکاری نہ کرنا

مِری فطرت وفا پر جان دینا

تِرا شیوہ وفاداری نہ کرنا

اگر اندر ہی اندر مر چکے ہو

تو جینے کی اداکاری نہ کرنا

نبھانے کے لیے ہوتے نہیں یہ

کوئی وعدہ بھی سرکاری نہ کرنا

فقیروں کی حکومت ہے دلوں پر

کبھی ہم پر تو سرداری نہ کرنا


انوار انصاری

No comments:

Post a Comment