Tuesday, 15 March 2022

میری رنگت بھی آپ جیسی ہے

 میری رنگت بھی آپ جیسی ہے

اور فطرت بھی آپ جیسی ہے

آنکھ ٹکتی نہیں کہیں ٹک کر

اس کی عادت بھی آپ جیسی ہے

آپ جنت کے جیسے لگتے ہیں

یعنی جنت بھی آپ جیسی ہے

دیکھتا ہوں میں آپ کو خود میں

میری صورت بھی آپ جیسی ہے

مجھ کو مت جانیے زیادہ امیر

میری حالت بھی آپ جیسی ہے

مانتی ہی نہیں کوئی میری

میری قسمت بھی آپ جیسی ہے

صرف باتیں ہیں اور کچھ بھی نہیں

یہ حکومت بھی آپ جیسی ہے

اک بڑا کاروبار،۔ اونچا مکان

میری حسرت بھی آپ جیسی ہے

ہاتھ میں کچھ نہیں ہے منہ میں سب

میری قلت بھی آپ جیسی ہے


رانا التمش

No comments:

Post a Comment