Tuesday, 16 August 2022

نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے

تِریؐ شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے

ستم تو یہ ہے مِرے پیمبرؐ فقط یہ حُلیے کی ورزشیں ہیں

وگرنہ ایسے دکھائی دیتے تِریؐ اطاعت میں جینے والے

درود گوئی کا سلسلہ تو فقط بہانہ بنا ہوا ہے

اکٹھے ہوتے ہیں روز جامِ رخِ منورؐ کو پینے والے

جو سوچتے تھے دِیا جلائے بنا خریدیں گے روشنی کو

مجھے بتاؤ مِرے عزیزو! کہاں گئے وہ خزینے والے

نبیؐ سے سیکھا ہوا ہے ہم نے عداوتوں کو شکست دینا

محبتوں کے سخن ہمارے نہ بغض والے نہ کینے والے


اظہر فراغ

No comments:

Post a Comment