Monday, 15 August 2022

محبت تب تک محبت ہے

 مدفن


محبت تب تک محبت ہے

روح میں بے قراری سے

بدن میں سنسناہٹ ہو

تو خوشبو بھی کوئی اٹھے

مہک جب روح سے اٹھے

تو خوشبو سی کوئی گھیرے

دھڑکن میں کوئی دھڑکے

دلِ مغرور کی ہر دھڑکن

لیے اک اور دھڑکن ہو

چھپی سی یہ جو دھڑکن ہو

تمہیں نہ چین لینے دے

نہ صبر کے گھونٹ پینے دے

نہ ہی وہ تم کو جینے دے

مگر جس دن نہ ایسا کچھ

تمہیں محسوس ہو جاناں

سمجھ لینا اسی دن تم

محبت اب نہیں باقی

تمہارا کچھ نہیں باقی

نہیں جائز تمہیں اب ہے

کہ تم اس لاشے پہ بیٹھے

ماتم ہی کرو جاناں

یہی بہتر ہے اب جاناں

کہ اس کو دل کے مدفن میں

ہمیشہ کو جگہ دے دو

دفن کر دو

وگرنہ، خارش زدہ کتے اسے

گلیوں میں گھسیٹیں گے

اسے خود بھی بھنبھوڑیں گے

صلائے عام بھی دیں گے

جگالی کر چکیں گے جب

تعفن ایسا اٹھنا ہے

جسے نہ سہ سکو گے تم

جسے نہ سہ سکوں گی میں

جدائی لازمی گر ہو

نہ کرنا کوئی واویلا

مزارِ دل میں اپنے تم

محبت اور مجھے

بس دفن کر دینا


ریحانہ احمد جاناں

No comments:

Post a Comment