Wednesday, 3 August 2022

میں تری راہ میں خلل شاید

 میں تِری راہ میں خلل شاید

تُو میرے مسئلے کا حل شاید

رات اٹکی ہوئی ہے آنکھوں میں

چاند میں پڑ گیا ہے بل شاید

زندگی کو کُرید کر دیکھو

مل ہی جائے خوشی کا پل شاید

پتھروں کا مزاج برہم  ہے

شاخ پر پک چکا ہے پھل شاید

مسئلہ دل کو کم کا ہے درپیش

جس کا کوئی نہیں ہے حل شاید


یاسین ضمیر

No comments:

Post a Comment