عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
خاص فرقے نہ ذات کا غم ہے
کربلا کائنات کا غم ہے
درسِ سبطِ نبی نہیں سمجھی
ہم کو ایسی حیات کا غم ہے
بوند بوند آبدیدہ ہے پانی
اور بظاہر فرات کا غم ہے
راہ لے وہ حسینی قافلے کی
جس کے دل میں نجات کا غم ہے
اور کوفے سے کیا گِلہ فرحان
بے وفاؤں کی بات کا غم ہے
فرحان عباس بابر
No comments:
Post a Comment