Saturday, 8 July 2023

بات کا انتظار رہتا ہے

 بات کا انتظار رہتا ہے

دل مِرا بے قرار رہتا ہے

عشق میں پیار میں محبت میں

دل پہ کب اختیار رہتا ہے

چین ملتا ہے دیکھ کر لیکن

پھر کئی دن بخار رہتا ہے

عمر بھر ہم تِرے رہے ورنہ

کون تا دم نثار رہتا ہے

جان تجھ پر لٹانے کو ہر دم

کوئی ہے جو تیار رہتا ہے


خبیب کنجاہی

No comments:

Post a Comment