ہم کہاں ہر کسی کو کہتے ہیں
زندگی بس تجھی کو کہتے ہیں
اپنی غزلوں میں چاند، گُل، خُوشبو
جانِ من! آپ ہی کو کہتے ہیں
پاس تُو ہے تو اعتبار آیا
عید لازم خُوشی کو کہتے ہیں
رُوٹھ جانا،۔ کبھی منا لینا
پیار شاید اسی کو کہتے ہیں
تم سے تم تک اُڑان سوچوں کی
اور کیا شاعری کو کہتے ہیں
بابر شکیل ہاشمی
No comments:
Post a Comment