Saturday, 8 July 2023

میری ہر بات پر لگا فتویٰ

 میری ہر بات پر لگا فتویٰ

مجھ پہ لگتا ہے جا بجا فتویٰ

منکرِ یزداں ہوں میں اے واعظ

آ تُو مجھ پر لگا ذرا فتویٰ

یہ نئے دور کے تقاضے ہیں

گنگنا کے تُو اب سنا فتویٰ

مانتے ہیں ہمیں سبھی مرشد

کوئی ہم پر لگا نیا فتویٰ

مار ڈالے گا یہ تمہیں حالم

جُھوٹا جس کے لیے دیا فتویٰ

ہیں خریدار سب حسینوں کے

مُفتیوں پر بھی اب لگا فتویٰ

جھوٹ تیرا عیاں تو ہونا ہے

اے منافق تُو مت چُھپا فتویٰ

جس میں لکھا اسد کو تھا کافر

آج لا سب کو وہ دکھا فتویٰ


عمران اسد

No comments:

Post a Comment