Saturday, 11 October 2025

زندگی ختم ہو جائے گی

 زندگی ختم ہو جائے گی

مگر دستورِ زمانہ جاری رہے گا

روٹی کا قُطر زمین کے قطر سے

بہت بڑا ہے

اس حقیقت کو ان کے سوا

کوئی جان سکتا نہیں

بھُوک کا جس نے تجربہ کیا ہے

وہی جانتا ہے ایک روٹی کا مطلب

کہ وہ آپ کو لے کر کہاں جائے گی


گجراتی شاعری؛ وجے سنگھ پارگی

اردو ترجمہ؛ شفیق عالم

No comments:

Post a Comment