مرکز سے اپنے میں ہوں کچھ ایسے ہٹا ہوا
جیسے کوئی پتنگ خلا میں کٹا ہوا
اب میرے دل میں نقش ابھرتا نہیں کوئی
یہ آئینہ ہے گردِ سفر سے اَٹا ہوا
آیا قبائے زیست کا ایک ایک چاک یاد
کالر کسی کا میں نے جو دیکھا پھٹا ہوا
یکسُوئی چاہتا ہے ہر اِک پہلوئے حیات
لیکن ہے دھیان میرا برابر بٹا ہوا
اپنی طرف سے بھی مجھے کچھ کہنے دیجئے
کب تک سنائے جاؤں سبق میں رَٹا ہوا
تجدیدِ رسم و راہ کسی سے کروں تو کیا
تائبؔ! مَیں اپنی ذات سے بھی ہوں کٹا ہوا
جیسے کوئی پتنگ خلا میں کٹا ہوا
اب میرے دل میں نقش ابھرتا نہیں کوئی
یہ آئینہ ہے گردِ سفر سے اَٹا ہوا
آیا قبائے زیست کا ایک ایک چاک یاد
کالر کسی کا میں نے جو دیکھا پھٹا ہوا
یکسُوئی چاہتا ہے ہر اِک پہلوئے حیات
لیکن ہے دھیان میرا برابر بٹا ہوا
اپنی طرف سے بھی مجھے کچھ کہنے دیجئے
کب تک سنائے جاؤں سبق میں رَٹا ہوا
تجدیدِ رسم و راہ کسی سے کروں تو کیا
تائبؔ! مَیں اپنی ذات سے بھی ہوں کٹا ہوا
حفیظ تائب
No comments:
Post a Comment