Saturday, 7 January 2017

میرے بچوں کو سمجھاؤ

میرے بچوں کو سمجھاؤ

میرے بچوں کو سمجھاؤ
کہ تتلی کے پروں کے رنگ جتنے خوشنما اتنے ہی کچے ہیں
انہیں کہہ دو
کہ جگنو کے اجالے سے مقدر کی سیاہی دُھل نہیں سکتی
گِرہ سوچوں میں پڑ جائے تو خوابِ زلفِ برہم دیکھنے سے کھل نہیں سکتی

میرے بچوں کو سمجھاؤ
کوئی خوشبو کسی دکھ کا مداوا، مسئلے کا حل نہیں ہوتی
شکم کی بھوک مِٹ سکتی نہیں رنگیں خیالی سے
انہیں کہہ دو
جھلستی دھوپ کی شدت کسی آنچل کا سایہ مانگنے سے کم نہیں ہوتی
پرائی مسکراہٹ اور ہنسی جتنی بھی دلکش ہو علاجِ غم نہیں ہوتی

میرے بچوں کو سمجھاؤ
خیالِ وصلِ جاناں بھی اگرچہ خوبصورت ہے

مشتاق عاجز

No comments:

Post a Comment