Friday, 6 January 2017

بجھ چکی تھی آگ لیکن پتیاں چنتا رہا

بجھ چکی تھی آگ لیکن پتیاں چُنتا رہا
اپنی مرقد سے میں اپنی ہڈیاں چنتا رہا
موجِ دریا ریت کے گھر کو بہا کر لے گئی
میں مگر ساحل پہ بکھری سیپیاں چنتا رہا
ریزہ رہزہ خواب تھے بکھرے ہوئے چاروں طرف
اپنی پلکوں سے میں ساری کرچیاں چنتا رہا
یاد ہے اب تک مجھے بچپن کا وہ اک زلزلہ
ڈھیر سے ملبے کے زندہ تتلیاں چنتا رہا
ہو چکا تھا اس قدر مانوس اس کے ظلم سے
گھر میں رہ کر بھی قفس کی تیلیاں چنتا رہا
خود کو دینے کی اذیت ایسی عادت ہے مجھے
بادلوں کے شہر میں بھی بجلیاں چنتا رہا
جن پہ لکھ کے اس نے بھیجے تھے مجھے صفؔدر خطوط
راکھ کے اک ڈھیر سے وہ پرچیاں چنتا رہا

صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment