Saturday, 7 January 2017

گم ہو گئے ہیں لال ہمارے زمین میں

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ

گم ہو گئے ہیں لال ہمارے زمین میں
مٹی میں آیتیں ہیں، سپارے زمین میں
اک زلزلہ اٹھا تھا بستی میں دل کی جب
باپوں نے اپنے بیٹے اتارے زمین میں
وہ پھول جنکی خوشبوئیں دیوار و در میں تھیں
رکھے ہیں سارے کے سارے زمین میں
ماؤں نے جن کو پِیٹ کے سر الوداع کہا
سوئے ہیں تھک کے وہ پیارے زمین میں
ہاتھوں سے اپنے قبروں میں صفؔدر اتار کر
دفنا دیئے ہیں چاند ستارے زمین میں

صفدر ہمدانی 

No comments:

Post a Comment