Tuesday, 11 May 2021

عجیب خوف ہے جذبوں کی بے لباسی کا

 عجیب خوف ہے جذبوں کی بے لباسی کا

جواز پیش کروں کیا میں اس اُداسی کا

یہ دُکھ ضروری ہے رشتے خلا پذیر ہوئے

ادا ہوا ہے مگر قرض خود شناسی کا

نہ خواب اور نہ خوفِ شکست خواب رہا

سبب یہی ہے نگاہوں کی بے ہراسی کا

کوئی ہے اپنے سوا بھی مسافتِ شب میں

سحر جو ہو تو کھُلے راز خوش قیاسی کا

وہ سیلِ اشک سمٹنے لگا ہے شعروں میں

جسے مِلا نہ کوئی راستہ نکاسی کا


شہناز نبی

No comments:

Post a Comment