Tuesday, 18 May 2021

تمہارے دل میں جو غم بسا ہے تو میں کہاں ہوں

 تمہارے دل میں جو غم بسا ہے تو میں کہاں ہوں

یہ میں نہیں کوئی دوسرا ہے تو میں کہاں ہوں

ہماری پلکوں کے خواب آخر اداس کیوں ہیں

اگر یہ تم کو ہی سوچنا ہے تو میں کہاں ہوں

وہ میری تصویر میری خوشبو خیال میرا

تمہارا کمرہ سجا ہوا ہے تو میں کہاں ہوں

کسی نے دیکھا تو کیا کہے گا تم ہی بتاؤ

تمہارے ہاتھوں میں آئینہ ہے تو میں کہاں ہوں

تمہاری چاہت کے زخم شاید مہک رہے ہیں

سنا ہے موسم ہرا بھرا ہے تو میں کہاں ہوں

ہرا جمے گا کہ سرخ جوڑا یہ کار چوبی

تمہیں یہ دل ہی سے پوچھنا ہے تو میں کہاں ہوں

یہ تم بھی سوچو کہ بدر آخر اداس کیوں ہے

چراغ اتنا بجھا بجھا ہے تو میں کہاں ہوں


بدر واسطی

No comments:

Post a Comment