Monday, 17 May 2021

سر ہستی وہ معجزہ ٹھہرا

 سرِ ہستی وہ معجزہ ٹھہرا

جس کے آگے نہ فلسفہ ٹھہرا

ایک سُلجھے تو دوسرا اُلجھے

مسئلہ پھر بھی مسئلہ ٹھہرا

خود نمائی میں ٹُوٹتے ہی گئے

شان ٹھہری، نہ مرتبہ ٹھہرا

ذہن مائل بہ صُلح کیا ہوتے

کب تضادوں کا سلسلہ ٹھہرا

رنگِ دنیا تو سیکھتے ہیں سبھی

اپنا اپنا مشاہدہ ٹھہرا


کوثر سیوانی

No comments:

Post a Comment