Saturday, 22 May 2021

رسم مصافحہ ہو گئی رخصت سماج سے

کرونائی غزل


 رسم مصافحہ ہو گئی رخصت سماج سے

آگاہی ہو گی اب نئے رسم و رواج سے

صدیوں کے بعد بھی یہ مقولہ درست ہے

پرہیز اب بھی اچھا ہے بے شک علاج سے

یہ بے رخی، فریبِ نظر اور سنگ دلی

سیکھا یہ سب کرونا نے تیرے مزاج سے

بے عزتی غریب کی ہے دس کلو کا بیگ

آنے لگی ہے خون کی بُو اب اناج سے

صفدر ہاں اقتدار سے نفرت ہے آج بھی

نفرت تھی پہلے بھی مجھے ہر تخت و تاج سے


صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment