Wednesday, 19 May 2021

یاد فراق یار ترا شکریہ بہت

 یادِ فراقِ یار تِرا شکریہ بہت

کل رات دل میں درد ہمارے اُٹھا بہت

کل رات تیرے غم نے لگائی تھی پھر سبیل

کل رات ہم نے زہرِ ہلاہل پیا بہت

مُدت کے بعد پھر سے ملاقات ہو گئی

ہم کو اُداس دیکھ کے رویا کِیا بہت

شاید نسیم تیرا بدن چھُو کے آئی تھی

اپنی سحر میں رنگِ قیامت رہا بہت

اجمل نہ آپ سا بھی کوئی سخت جاں ملا

دیکھیں ہیں ہم نے یوں تو ستم آشنا بہت


اجمل اجملی

No comments:

Post a Comment