Sunday, 16 May 2021

یادوں کا کوئی دیپ جلائے تو بات ہے

 یادوں کا کوئی دیپ جلائے تو بات ہے

وہ چاندنی ہے پاس بُلائے تو بات ہے

آ کر کسی بھی باغ میں مل جائے خیر ہے

گوری اگر نہ گھر پہ بُلائے تو بات ہے

پھر ذکر چاہتوں کا سماعت کا حسن ہو

پھر داستانِ وصل سنائے تو بات ہے

ہے وقت مہرباں تو کرے شاد کام دل

یہ دوریوں کے زخم بھُلائے تو بات ہے

رُت ہے ملن کی اس کے بھی رستے میں آئے ہیں

تازہ گلاب ہاتھ پہ لائے تو بات ہے

عاشق ہے عاشقی کی ضروری ہے گر اسے

اس عاشقی میں خود کو گنوائے تو بات ہے


عاشق جعفری

No comments:

Post a Comment