Tuesday, 11 May 2021

ہم ایسے لوگ کہاں منزلوں کو پاتے ہیں

 ہم ایسے لوگ کہاں منزلوں کو پاتے ہیں

ہم ایسے لوگ فقط راستے بناتے ہیں

یہ تیرے جسم کو چھُو کر پتہ چلا ہے مجھے

کہ نرم پھُول بہت جلد سُوکھ جاتے ہیں

یہ کام ہجر میں بِدعت شمار ہوتا ہے

مگر یہ دیکھ کہ ہم پھر بھی مسکراتے ہیں

تِرا تو خیر کوئی تجھ سے دُور ہی نہ گیا

تجھے خبر ہی نہیں سانس کیسے آتے ہیں

نظر نہ آئیں گے تجھ کو غُبار اُڑنے دے

تِرے لیے جو مجھے راہ سے ہٹاتے ہیں

تمہارے خواب غنیمت ہیں بُجھتی آنکھوں کو

مگر یہ خواب ہمیں نیند سے جگاتے ہیں

ہمیں تو ایک اذیت ملی ہوئی ہے مگر

بتانے والے اسے زندگی بتاتے ہیں


جہانزیب ساحر

No comments:

Post a Comment