Friday, 15 October 2021

تیری ہجرتوں کا ملال تھا مگر اب نہیں

 تیری ہجرتوں کا ملال تھا مگر اب نہیں

مجھے صرف تیرا خیال تھا مگر اب نہیں

تیری بے مثال محبتوں کے نثار میں

تُو زمانے بهر میں مثال تها مگر اب نہیں

جسے تُو نے درد عطا کیا، وہی آدمی

تیری قربتوں میں نہال تھا، مگر اب نہیں

تیرا ہجر میری بشارتوں کو نگل گیا

مجھے شاعری میں کمال تھا مگر اب نہیں

میں تیری تلاش میں ریزہ ریزہ بکهر گیا

وہ جنونِ شوقِ وصال تها، مگر اب نہیں

تیرے در پہ آخری بار آ کے پلٹ گیا

میری زندگی کا سوال تھا مگر اب نہیں

             

شکیل پتافی

No comments:

Post a Comment