مرد کہتے ہیں تمام برائیوں کی جڑ ہم ہیں
عورتیں جنگ، جھگڑے، قتل و غارت کا باعث ہیں
ہم جھگڑالو ہیں، ہم تکلیف دہ ہیں
زمیں پر سب بُرائیاں ہم سے ہیں
تو پھر مرد ہمیں حاصل کرنے کے لیے
اتنے بے تاب کیوں ہیں؟
ہمیں بیویاں بنا کر گھر میں کیوں رکھتے ہیں؟
کیوں خواہشمند ہیں کہ ہم
مسکرا کر ان کا استقبال کریں
اگر ہم کسی سہیلی کے ہاں رات کو رک جائیں
تو یہ پاگلوں کی طرح ہمیں
کیوں جگہ جگہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں؟
اردو منظوم ترجمہ؛ احمد عقیل روبی
ارسٹوفینز کے یونانی ڈرامے سے اقتباس
No comments:
Post a Comment