Saturday, 23 October 2021

دلوں کو وحشت کی باس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

 دلوں کو وحشت کی باس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

اذیتوں کو لباس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

یہ اہلِ دل ہیں یہ دل کی دنیا ہی دیکھتے ہیں

یہ آنکهيں چہرہ شناس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

جہاں تو جائے گا تیرے پیچھے ہی آئیں گے ہم

جدا یوں ناخن سے ماس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

ہم عشق وادی میں آنے والوں کا راستہ ہیں

محبتوں کو قیاس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

ہم اپنی نسلوں کے خواب پورے کریں گے سارے

ہم اپنی نسلیں اداس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

وہ نیلی آنکهوں کو جھیل کہہ کر گزر گیا ہے

بھری رہیں گی سو پیاس تھوڑی نہ ہونے دیں گے

یہ فلموں شلموں میں ہوتا ہوگا حواس کھونا

یوں خود کو ہم دیوداس تھوڑی نہ ہونے دیں گے


افشاں کنول

No comments:

Post a Comment