رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
کل شب مجھ سے روٹھ کے تم
رخ کو بدل کر
سو بھی چکے تھے
پھر میں ساری رات یونہی
اجڑی، بکھری
بے کل سی
پشت پہ تیری
انگشتِ شہادت
پھیر رہی تھی
اپنا ہی نام لکھ رہی تھی
زارا فراز
No comments:
Post a Comment