Monday, 8 November 2021

تم کو لگتا ہے بھول جائیں گے

 تم کو لگتا ہے بھول جائیں گے

یہ تنفر، یہ جھوٹ، یہ لہجہ

ہم سے سادہ مزاج لوگوں کا

المیہ ایک ہی تو ہے پیارے

جس کو چاہو تو

ٹوٹ کر چاہو

جس سے روٹھو

تو نام تک نہ لو

دوستی، پیار، حُب اور عشق

ایک تصویر کے ہوں رُخ جیسے

ان سے اوپر بھی ایک رشتہ ہے

جس کو انسانیت بھی کہتے ہیں

اور جس دل میں نہ ہو یہ جذبہ

یہ تکبر کی اک علامت ہے

جانتے ہو کہ سادہ لوگوں کو

اس تکبر سے کتنی نفرت ہے

کہ خدا کو نہیں پسند وہ دل

رائی جتنا بھی جو غرور کرے

اک دعا ہی خدا سے مانگی ہے

ایسے لوگوں سے ہم کو دور کرے


لامعہ شمس

No comments:

Post a Comment