Tuesday, 15 March 2022

کل نئی صبح جلوہ گر ہو گی

 کل نئی صبح جلوہ گر ہو گی


سال کا آج آخری دن ہے

کل نئی صبح جلوہ گر ہو گی

کھل اٹھیں گے محبتوں کے کنول

زندگی کتنی معتبر ہو گی

جگمگائیں گے چاہتوں کے چراغ

رنج کی عمر مختصر ہو گی

جس کی تعبیر ہی محبت ہے

ایسے خوابوں کی اب سحر ہو گی

بزم یاراں سجائی جائے گی

روشنی آج رات بھر ہو گی

ٹوٹ جائے گا غم کا سناٹا

گونج خوشیوں کی اس قدر ہو گی

جھلملاتے ہوئے ستاروں کی

اک ملاقات بام پر ہو گی

سال کا آج آخری دن ہے

کل نئی صبح جلوہ گر ہو گی


فرخ اظہار

No comments:

Post a Comment