وطن کی محبت میں سرشار ہیں ہم
چلے سینہ تانے سُوئے دار ہیں ہم
٭
ہے جنت کی صورت یہ کشمیر پیارا
دلوں کی یہ ٹھنڈک ہے آنکھوں کا تارا
اُجاڑو نہ دیکھو اسے تم خدا را
ہمارا ہے یہ اس کے حقدار ہیں ہم
وطن کی محبت میں سرشار ہیں ہم
چلے سینہ تانے سُوئے دار ہیں ہم
٭
بڑے شوق سے کھائیں سینے پہ گولی
وطن کے مجاہد وطن کے سپاہی
جبلت میں اپنی نہیں ہے غلامی
لُٹانے کو جاں اپنی تیار ہیں ہم
وطن کی محبت میں سرشار ہیں ہم
چلے سینہ تانے سُوئے دار ہیں ہم
٭
کسی کی تو نظرِ بد اس کو لگی ہے
یہ پھولوں کی دھرتی جو شعلہ بنی ہے
یہ جنت جو ہم سے جدا ہو گئی ہے
خطا کچھ ہوئی خطار کار ہیں ہم
وطن کی محبت میں سرشار ہیں ہم
چلے سینہ تانے سُوئے دار ہیں ہم
٭
عمران کمال
No comments:
Post a Comment