Tuesday, 16 August 2022

دولت درد عطا کی ہے نبی نے مجھ کو

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دولتِ درد عطا کی ہے نبیﷺ نے مجھ کو

کبھی دیکھا ہی نہیں ہے جو غمی نے مجھ کو

اُنﷺ کے روضے پہ پہنچنے کی جو تیاری کی

ایسے موقعے پہ مبارک دی سبھی نے مجھ کو

غیر کے آگے کبھی جُھک نہ سکی میری جبیں

اتنا خوددار بنایا ہے خودی نے مجھ کو

مجھ کو دیدار کی ملنی ہے سعادت اک دن

لے کے جائے گا مقدر ہی مدینے مجھ کو

ذکر اس کا ہو زباں پر میں جہاں بھی جاؤں

اس طرح آئیں گے جینے کے قرینے مجھ کو

نعت خانم نے عقیدت سے لکھی ہے میری

یہ بشارت عطا کر دی ہے نبیؐ نے مجھ کو


فریدہ خانم

No comments:

Post a Comment