Monday, 15 August 2022

میں چاہتا ہوں کچھ اس طرح واسطہ رکھوں

 میں چاہتا ہوں کچھ اس طرح واسطہ رکھوں

بٹھاؤں دل میں اسے، اپنی بھی جگہ رکھوں

وہ کشتیوں کو جلانے کی بات کرتا ہے

میں چاہتا ہوں پلٹنے کا راستہ رکھوں

میں چاہتا ہوں بڑھے کچھ مِلن کی سرشاری

میں چاہتا ہوں زیادہ نہ رابطہ رکھوں

مجھے کسی سے نہیں مجھ سے سب کو مسئلہ ہے

میں کس کے سامنے اپنا یہ مسئلہ رکھوں

خدائے بر تر و بالا! تُو کچھ جُدا کہتا

یہاں تو سب یہی کہتے ہیں؛ حوصلہ رکھوں

یقیں کرو، کہ زمانہ حقیر جانے گا

میں ڈگریوں کے مقابل جو تجربہ رکھوں


عدنان نصیر

No comments:

Post a Comment