بدنصیبی
باوردی محافظ نے
بادشاہ کو آ کر بتایا
کہ شہر بھر میں زہریلا دھواں پھیل رہا ہے
وجہ معلوم نہیں ہو سکی
اور نہ ہی اس کا سدِ باب ممکن نظر آتا ہے
اگر یہی حالت رہی
تو لوگ چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیں گے
بادشاہ یہ سن کر پریشان ہو گیا
چند لمحے بالکل خاموش رہنے کے بعد بولا
عوام کو میری طرف سے
حوصلے سے کام لینے پُر عزم رہنے
اور اپنی مدد آپ کے تحت
پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کا پیغام بھجوا دو اور
محل کی کھڑکیاں اور دروازے
اچھی طرح بند کروا کے
گراموفون کی آواز اونچی کر دو
فرحت عباس شاہ
No comments:
Post a Comment