سائیڈ افیکٹ
جدید دور کی
نئی نسل کو
ہر پانچ منٹ بعد
یہ انتظار ستاتا ہے
اس کی تصویروں اور اسٹیٹس پر
لائکس اور کمنٹس کا اسکور
پتہ نیہں کہاں پہنچا؟
سیلفی سنڈروم کی شکار نسل
اپنے ماں باپ
بھائی بہن سے بات کرتے ہوئے
اپنی ہونٹوں کی مُسکان
آنکھوں کی چمک
موبائل فون پہ رکھتی ہے
نصیحتوں کو انہوں نے
بلاک کر دیا ہے
وہ ای بک نہیں پڑھتے
دوستوں کے اسٹیٹس پڑھتے ہیں
طویل فرینڈ لسٹ ان کی محدودیت کا سبب ہے
ہر وقت کنیکٹ ہو کر بھی
دنیا کی معلومات سے ڈسکنیکٹ رہتے ہیں
رات کو نیند میں
وائی فائی ان کی چوکیداری کرتا ہے
سوشل میڈیا پہ اینٹی سوشل زندگی
گزارتی ہوئی یہ نسل
ٹیکنالوجی کے استعمال کا
سائیڈ افیکٹ لگتی ہے
امر پیرزادو
No comments:
Post a Comment