Sunday, 19 May 2024

اے لوگو محمد سے وفا کیوں نہیں کرتے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے لوگو محمدﷺ سے وفا کیوں نہیں کرتے

احکام شریعت کے ادا کیوں نہیں کرتے

جنت کی تمنا ہے اگر دل میں تمہارے

تم راہ ہدایت پہ چلا کیوں نہیں کرتے

یہ روح بھی زخمی ہے اور جسم بھی زخمی

قران سے زخموں کی دوا کیوں نہیں کرتے

سر اپنا عقیدت سے محبت سے جھکا کر

اللہ کی تم حمد و ثنا کیوں نہیں کرتے

محشر کی گھڑی آئے تو کوثر کے کنارے

سرکارؐ سے ملنے کی دعا کیوں نہیں کرتے

دنیا کی طلب دل میں چھپا رکھی ہے تم نے

تم دل سے وزیر اس کو جدا کیوں نہیں کرتے


وزیر حسن

No comments:

Post a Comment