Saturday, 14 September 2024

نفرتوں کی تیرگی تھی روشنی دی آپ نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نفرتوں کی تیرگی تھی، روشنی دی آپﷺ نے

زندگی کو زندگی کی تازگی دی آپﷺ نے

ظالموں کے سامنے جرأت کی خندق کھود کر

سارے مظلوموں کو ہمت دائمی دی آپﷺ نے

حضرت سلمانؓ ہوں یا سعدؓ ہوں یا ہوں بلالؓ

بے کسوں، بے آسروں کو زندگی دی آپﷺ نے

لڑ رہے تھے جو قبیلے چھوٹی چھوٹی بات پر

ان قدیمی دشمنوں کو دوستی دی آپﷺ نے

زنگ آلودہ دلوں کو آپﷺ نے صیقل کیا

ختم کر کے ہر کدورت دلبری دی آپﷺ نے

جل رہا تھا رنج وغم کی دھوپ میں انجم جہاں

رحمتوں کی چھاؤں کر کے ہر خوشی دی آپﷺ نے


عبدالرحمٰن انجم

No comments:

Post a Comment