عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہر مسلمان پہ لازم ہے اطاعت تیریﷺ
نصِ قرآن سے ثابت ہے محبت تیریﷺ
حق کی بخشش سے نہ پھر کوئی بھی محروم رہا
آڑے آئی جو گنہگاروں کے رحمت تیریﷺ
وہ جنہیں تجھ کو ستانے میں مزہ آتا تھا
ان کے حق میں تھی دعا مانگنا عادت تیریﷺ
تیرےﷺ اخلاقِ حمیدہ کو یہی کافی ہے
روحِ قرآن کی عکاس تھی فطرت تیریﷺ
حق تعالیٰ نے رَفعنَا لَکَ ذِکرک کہہ کر
بزمِ کونین سے منوائی سیادت تیریﷺ
اس سا خوش بخت کہاں اور جہاں میں ہو گا
آ گئی جس کو میسّر ہے کفالت تیریﷺ
قاضی عبدالرحمٰن
No comments:
Post a Comment