Monday, 7 November 2016

انا کا تنگ لبادہ اتار کر تو بھی

انا کا تنگ لبادہ اتار کر تُو بھی
ہماری وسعتِ دل اختیار کر تو بھی
اِدھر بھی آ کہ اِدھر بھی تو لوگ زندہ ہیں 
مِری گلی سے گزر خود کو مار کر تو بھی
تمام عمر تِرے اِنتظار میں رہا ہوں 
دو چار سال مِرا انتظار کر تو بھی
کبھی تو مل، مِرے سورج ، مِری زمین کے ساتھ
اس آسمان سے خود کو اتار کر تو بھی
تِرے لیے میں فراغت کا ایک لمحہ تھا
چلا گیا مجھے یوں ہی گزار کر تو بھی
ظہیرؔ اسے کبھی تنہائی میں یہ کہنا ہے
میں چاہتا ہوں تجھے، مجھ سے پیار کر تو بھی

ثناء اللہ ظہیر

No comments:

Post a Comment