صاف تِرے انکار سے بھی
خوش ہوں اپنی ہار سے بھی
اور کہاں لے جاؤ گے
لگ گئے ہم دیوار سے بھی
روز ہوا لے آتی ہے
مجبوری بن جاتے ہیں
ہم جیسے بیکار سے بھی
ناحق تم نے زہر دیا
مر جاتے ہم پیار سے بھی
چپ رہنے سے درد بڑھے
خوفزدہ اظہار سے بھی
کاش کہیں کچھ بیتے دن
مل جاتے بازار سے بھی
عابد حسین عابد
No comments:
Post a Comment