Tuesday, 8 November 2016

جھاڑی جو خاک یاد میں لپٹے کھنڈر ملے

جھاڑی جو خاک یاد میں لپٹے کھنڈر مِلے
اور چند خستہ حال کتابوں میں پر ملے
جب بھی کیا سوال تو لوٹی ہوں نامراد
کہنے کو جو بھی لوگ ملے با اثر ملے
وحشت کدہ کا راستہ سنسان ہے بہت
پتھر اٹھا کے بیٹھی ہوں کب سے کہ سر ملے
منزل کو ڈھونڈنے میں ہی رستے بکھر گئے
کوئی اِدھر ملے ہے تو کوئی اُدھر ملے
بس چاہتی تھی ساتھ رہے بزمِ دوستاں
یہ کیا کہ دشمنوں سے ہیں دیوار و در ملے
کاجل سی رات آنکھ میں اترے تو غم نہیں
کل جو مجھے بھی چاند کے جیسی سحر ملے
یہ قوم بھی چڑھے گی بلندی کے بام پر
ہر فرد اک مقام پہ آ کر اگر ملے

سیما نقوی

No comments:

Post a Comment