Monday, 3 May 2021

کبھی تمہارا اداس دل ہو تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں

 کبھی تمہارا اُداس دل ہو تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں

کبھی کسی کی کمی لگے تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں

تمہارے اپنے جو دُور بیٹھے تمہاری نظریں اُتارتے ہیں

جو تم نہ ان کو قریب پاؤ تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں

کبھی جو تنہائی میں جو کسی کی صدائیں تم کو سُنائی دیں

تو چُپکے چُپکے سے بند آنکھوں قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں

یہ میرا وعدہ بھی یاد رکھنا کہ میں نہ تم کو بھُلا سکو گی

جو تم بھی مجھ کو بھُلا نہ پاؤں تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں


لبنیٰ کنول

No comments:

Post a Comment