Sunday, 2 May 2021

کسی کسی کو سمجھ آتی ہے کہانی بھی

 کسی کسی کو سمجھ آتی ہے کہانی بھی

ہر ایک شخص پہ کھُلتے نہیں معانی بھی

یہ لوگ پوچھ رہے ہیں تمہارے بارے میں

میں سوچتا ہوں سہولت ہے بے زبانی بھی

ہوا کا رنج بھی ہے اور دُکھ ہے مٹی کا

زمین زاد بھی ہوں، اور آسمانی بھی

بس ایک دشت ہی دیوار تک نہیں آیا

ہماری سمت سفر کر رہا ہے پانی بھی


دانش حیات

No comments:

Post a Comment