Sunday, 2 May 2021

جیت جانے کی آرزو کرنا

 جیت جانے کی آرزو کرنا

اور پھر اس کی جستجو کرنا

دو دلوں کا یوں خامشی کے ساتھ

آنکھوں آنکھوں میں گفتگو کرنا

یہ بھی درجہ ہے اک محبت کا

خود کو دوجے کی آبرو کرنا

دیکھ لینا دکھی دلوں کے چاک

مسکرا کے انہیں رفو کرنا

بعد مرنے کے میری وحشت کا

ذکر ہر گِز نہ کو بکو کرنا


شوزب حکیم

No comments:

Post a Comment